مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے صحت کی خرابی کے باوجود بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک نے بھارتی تہاڑ جیل میں صحت کی خرابی کے باوجود بھارتی عدلیہ کی ناانصافی کے خلاف بھوک ہڑتال کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی عدالتوں کے رویہ پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ہے، یاسین ملک کو فرضی اور من گھڑت مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی سرکار نے یاسین ملک کے پاس کوئی قانونی راستہ نہیں چھوڑا، وہ تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جب تک ہڑتال نہ کریں یا مر جائیں؟ بات نہیں سنی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ یری 10 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے اپنے والد سے بھوک ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کی ہے، امید ہے کہ دنیا اس کشمیری بچی کی فریاد سنے گی۔
Advertisement
مشعال ملک نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کو بنیادی اور قانونی حقوق سے محروم کرنے کی بھارتی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں، اقوام عالم بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ یاسین ملک کو جلد محفوظ رہائی کو یقینی بنائے۔