آئر لینڈ کا جنوبی افریقہ اور افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

84

آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ ساتھ اگست 2022 میں افغانستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے پہلے تین میچز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ  کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئرش سلیکٹرز نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے والے 14 رکنی اسکواڈ  کو برقرار رکھا ہے۔

یہ اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلا ف دو ٹی ٹوئنٹی میچز اور افغانستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے تین میچز کھیلے گا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں آئرلینڈ کو 0-3 سے وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی تاہم اس میں  پال اسٹرلنگ ، مارک ایڈیئر اور کرٹس کیمفر کی بہترین بیٹنگ فارم  سمیت کئی مثبت پہلو  بھی تھے۔

اسکواڈ:

اینڈریو بالبرنی (کپتان)، مارک ایڈیئر ، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، اسٹیفن ڈوہنی، فیون ہینڈ، جوش لٹل، اینڈریو میک برائن، بیری میک کارتھی، پال اسٹرلنگ، ہیری ٹیکٹر ، لورکن ٹکر اور کریگ ینگ

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }