کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز بارباڈوس کے خلاف میچ سے کیا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض کی سست بیٹنگ کے سبب 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکی۔
بسمہ معروف نے سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے صرف 12 رنز بنائےجبکہ عالیہ ریاض نے 24 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔
منیبہ علی نے 19 گیندوں پر 17 ،عمیمہ سہیل نے 14 گیندوں پر 10 اور عائشہ نسیم نے 4 گیندوں پر 7 رنز بنائے جبکہ عمیمہ سہیل گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئیں۔
ندا ڈار کی برق رفتار ناقابل شکست نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بناسکی۔ وہ 31 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے مدد سے 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
Advertisement
بارباڈوس کی جانب سے شمیلیا کونیل، عالیہ ایلین، ہیلی میتھیوز اور ڈینڈرا ڈوٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بارباڈوس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔
بارباڈوس نے کیسیا نائٹ کے ناقابل شکست 62 اور کپتان ہیلی میتھیوز کے 51 رنز کی بدولت مقررہ ن20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے۔
کیشونا نائٹ 9، ڈینڈرا ڈوٹن 8 اور عالیہ ایلین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 2 اور ڈیانا بیگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Advertisement