ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹیں کس نے حاصل کیں؟

67

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں بلے بازوں اور بولرز کے درمیان سخت مقابلے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت کے جسپریت بمراہ  نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اب تک سب سے زیادہ 45 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

پاکستان کے نوجوان اسٹار بولر شاہین  شاہ آفریدی 41 وکٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 40 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کے دوسرے کامیاب ترین اسپنر نیتھن لیون 39 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور سری لنکا کے رمیش مینڈس  38 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }