قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیاء کپ کے اسکواڈ میں تبدیلی سے متعلق اپنا دو ٹوک موقف بیان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیم کا اعلان مشاورت سے ہوا ہے ، اب وقت نہیں ہے کہ اس میں کوئی تبدیلی جائے،یہی بیسٹ الیون ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ینگ اور تجربہ کار پلئیرز پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بغیر ہمیں زیادہ فوکس ہونا ہوگا، امید ہے کہ آصف علی،خوشدل شاہ اور افتخار احمد ان کی کمی پوری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین کا تھوڑا فٹنس کا مسئلہ ہے لیکن ان کی دیکھ بال کے لیے انہیں دورہ نیدرلینڈز پر ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ ایشیاء کپ کے لیے شاہین مکمل فٹ ہوجائیں۔
Advertisement
Live – Pakistan skipper Babar Azam interacts with the media in Lahore ahead of the team’s departure to the Netherlands for the ODI series #NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen https://t.co/fCZUDa0Xab
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 11, 2022
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ حسن علی کو میچ ونر ہونے کی وجہ سے سپورٹ کرتا ہوں۔ حسن علی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر کے واپس آئے گا۔ ہمارے تمام فاسٹ بولرز پرفارم کررہے ہیں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ عماد وسیم کا کیرئیر ابھی ختم نہیں ہوا،ہمیں جب بھی ضرورت ہوگی ہم اسے کھلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں،جس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پرفارم کیا ویسا ہی کرنے کی کوشش کریں گے۔
Advertisement
قومی کپتان نے کہا کہ دورہ نیدر لینڈز کا کوئی خوف نہیں ہے،وہاں بھی انگلینڈ جیسا موسم ہوگا۔
بابر اعظم نے کہا ورک لوڈ کے لیے زیادہ فٹ ہونا پڑتا ہے۔ پاکستان کو میچ جتوانے کی کوشش کرتا ہوں ،ریکارڈ کی جانب کوئی توجہ نہیں ہوتی۔
Advertisement