قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کی جگہ حسن علی کو فوری دبئی بلوالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
محمد وسیم کو پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں تکلیف محسوس ہونے پر گزشتہ روز دبئی میں ان کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔
ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین بولر حسن علی کو ان کے متبادل کے طور پر قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی پہنچ کر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
Advertisement
Wasim ruled out of Asia Cup, Hasan named as replacement
Details here ⤵️https://t.co/wblUoVVGQw
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 26, 2022
Advertisement