یوئیفا نے روسی فٹ بال کلبز پر پابندی عائد کر دی

58

یورپی یونین فٹ بال ایسوسی ایشن نے روس کے فٹ بال کلبز پر اگلے سیزن سے تمام یورپی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے پیر کو اعلان کیا کہ روسی کلبوں پر یوئیفا نے چیمپئنز لیگ اور اگلے سیزن کے دیگر تمام یورپی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یوئیفا کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا روس کے پاس 2022/23 کے سیزن میں کلب مقابلوں میں حصہ لینے والا کوئی الحاق شدہ کلب نہیں ہوگا۔

یوئیفا کے اعلان کے مطابق روسی کلبوں اور قومی ٹیموں کو فروری میں یوکرین پر ملک کے حملے کے تناظر میں  کی طرف سے “اگلے نوٹس تک” معطل کر دیا گیا تھا۔

جولائی میں انگلینڈ میں ہونے والی خواتین کی یورپی چیمپیئن شپ سے روسی ٹیم کے اخراج کی تصدیق بھی پیر کو ہو گئی جب کہ پرتگال نے اس کی جگہ لے لی۔

روس کی خواتین کی قومی ٹیم بھی اب 2023 ورلڈ کپ کے لیے یورپی کوالیفکیشن میں حصہ نہیں لے گی، جبکہ مردوں کی ٹیم کو 2022-23 نیشنز لیگ سے روک دیا گیا ہے۔

وہ خود بخود لیگ بی کے گروپ ٹو میں چوتھے نمبر پر آجائیں گے، یعنی گروپ مرحلے کے اختتام پر وہ ریلیگٹ ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }