افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان ٹیم سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہاہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور ڈاکٹر واسع نے متحدہ عرب امارات میں موجود افغان ٹیم سے اسکائپ پر رابطہ کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے ایشیا کپ میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔
واضح رہے کہ افغانستان ٹیم ایشیا کپ کے سپ فور مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے تاہم اسے سپر فور کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا سے شکست ہوئی تھی۔
آج افغانستان ٹیم اپنے دوسرے میچ میں پاکستان کے مد مقابل آئے گی جبکہ کل اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
Advertisement