ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

78

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022  کے لیے اسکواڈ کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اسکواڈ میں  انجری سے صحت یاب ہونے والے تجربہ کار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور  ہرشل پٹیل کی واپسی ہوئی ہے۔

ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے  آل راؤنڈر رویندرا جدیجا   اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

اسکواڈ:

روہت شرما،   کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہودا ، رشابھ پانت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، روی چندرن ایشون ، یوزویندرا چاہل ، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ۔

Advertisement

اسٹینڈ بائی کھلاڑی:

محمد شامی، شریاس ایئر ، روی بشنوئی، دیپک چاہر

Advertisement

آئی سی سی کی ڈیڈ لائن کے مطابق تمام ٹیمیں 9 اکتوبر تک اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }