ورلڈ بیچ ریسلنگ، انعام بٹ فائنل مقابلے کی دوڑ سے باہر

77

ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انعام بٹ کو سیمی فائنل کے مقابلے  میں آذربائیجان کے ابراہیم یوسف نے شکست دی۔

تاہم انعام بٹ پہلوان نے براؤن میڈل کے مقابلے میں ترکی  کے پہلوان کو شکت دے کرمیڈل جیت لیا،انعام بٹ نے تیسری پوزیشن کیلئے مقابلہ 2 صفر سے جیتا۔

اس موقع پر انعام بٹ کے والد لالہ محمد صفدر نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے،انعام  بٹ نے پوری محنت سے مقابلہ کیا ۔

انعام بٹ کے والدین نے کہا کہ قوم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انعام کی کامیابی کیلئے دعائیں کی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }