آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کی حکمرانی برقرار جبکہ بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی۔
قومی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام دوسری پوزیشن پر آگئے۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو چوتھی اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔
Advertisement
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، انگلینڈ کے عادل رشید، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا اور افغانستان کے راشد خان بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
Big rewards for star performers from the #AsiaCup2022 in the latest update of the @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings
Details
https://t.co/B8UAn4Otze
— ICC (@ICC) September 14, 2022
Advertisement
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، افغانستان کے محمد نبی اور انگلینڈ کے معین علی بالترتیب پہلی سے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
Advertisement