نیشنل اسٹیڈیم کی پچ پر وسیم اکرم کی تنقید

58

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ باؤلر وسیم اکرم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں استعمال ہونے والی پچ پر تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی کے اختتام کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ کی حالت پر تنقید کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نئی نظر آنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے منگل کو کراچی میں پہلا ٹی ٹوئنٹی چھ وکٹوں سے جیت لیا، اور 17 سال بعد یادگار انداز میں پاکستان واپسی کی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کا موقع دیا، پاکستان کے اوپنر محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 68 رنز بنا کر پاکستان کو ان کے 20 اوورز میں 158-7 تک پہنچانے میں مدد کی۔

جواب میں ایلکس ہیلز نے 40 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کے 159 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب 19.2 اوورز میں کر دیا۔

Advertisement

پاکستان کے سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پچ کی حالت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ استعمال شدہ لگ رہی ہے۔ “یہ 20 اوور کا میچ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہم پچھلے 7 دنوں سے اس پچ پر کھیل رہے ہیں۔

اس جیت سے انگلینڈ کو سات میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

سیریز کے باقی میچز کراچی (22، 23، 25 ستمبر) اور لاہور (28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر) میں ہوں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }