دوسرا ٹی ٹوئنٹٰی،مہمان ٹیم کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

59

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں  مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انگلینڈ ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ لیام ڈوسن کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر  آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم  پہلے مرحلے میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ابتدائی  4 میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ آخری 3 میچز قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں انگلینڈ ٹیم رواں برس کے آخر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }