لاہور میں آج ہونے والی تیز بارش کے بعد قذافی اسٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر دونوں جگہ پہ پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا آج ہونے والا ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
Heavy Rain, Training Cancelled
Gaddafi Stadium Right now pic.twitter.com/MyI9YJ4eNr— Ejaz Wasim Bakhri (@ejazwasim) September 27, 2022
Advertisement
دونوں ٹیموں کو شام 7 بجے ٹریننگ کرنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم جانا تھا۔ دونوں ٹیمیں اب ہوٹل میں جم ٹریننگ کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچز کی سیریز ابھی 2-2 سے برابر ہے۔
Advertisement