طالبان کا روس سے بڑا تجارتی معاہدہ

59

طالبان کا روس سے بڑا تجارتی معاہدہ

طالبان کا روس سے بڑا تجارتی معاہدہ

افغانستان میں طالبان حکومت نے روس سے پیٹرول، ڈیزل، گیس اور گندم کی فراہمی کے لیے بڑے تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزارت صنعت و تجارت حاجی نور الدین عزیزی کا کہنا ہے کہ روس نے طالبان انتظامیہ کو اشیائے خورونوش میں رعایت کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت تجارتی شراکت داری میں اضافہ چاہتی ہے، اس معاہدے کے تحت روس افغانستان کو دس لاکھ ٹن پیٹرول، دس لاکھ ٹن ڈیزل، پانچ لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم سالانہ سپلائی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا یہ معاہدہ تجرباتی بنیاد پر غیر معینہ مدت کے لیے کیا جائے گا اور اگر دونوں فریقین کے درمیان معاملات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جاتا ہے تو پھر طویل المدتی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ین الاقوامی اعدادوشمار کے مطابق زیادہ تر افغان شہری غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کو پیٹرول، ڈیزل، گیس اور گندم سڑکوں اور ٹرین کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے، طالبان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے جب کہ گذشتہ ماہ ہی افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیر حاجی نورالدین عزیزی نے روس کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ روس نے اب تک باضابطہ طور پر طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے لیکن کابل میں روس کا سفارت خانہ اب بھی کام کررہا ہے۔

دوسری جانب روس کے توانائی اور زراعت کے وزراء نے فوری طور پر معاہدے کے حوالے سے کسی تبصرے سے گریز کیا ہے جب کہ روس کے تیل اور گیس کے محکمے کی جانب سے بھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }