چین کے معروف ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 17 افراد ہلاک

56

چین کے معروف ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 17 افراد ہلاک

چین کے معروف ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 17 افراد ہلاک

چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں آتشزدگی کے دوران 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہر چانگچون کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم دو گھنٹے کی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جب کہ تمام ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں ایک ماہ کے دوران یہ آتشزدگی کا دوسرا بڑا واقعہ ہے جب کہ اس سے قبل 16 سمتبر کو 42 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }