معروف لیجنڈ جاپانی پہلوان انوکی انتقال کر گئے

100

معروف جاپانی ریسلر انتونیو انوکی 79 برس کی عمر میں ٹوکیو میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسلر کی وفات کا اعلان ان کی جانب سے بنائی گئی کمپنی نیو جاپان پرو ریسلنگ نے کیا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔

انتونیو انوکی ساٹھ کی دہائی میں جاپان کے ریسلنگ حلقوں میں بڑا نام بن کر ابھرے، اس دوران انہوں نے کئی فتوحات اپنے نام کیں۔

تاہم انہیں 1976 میں اس وقت عالمی شہرت ملی، جب انہوں نے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے ساتھ مکسڈ مارشل آرٹس کشتی لڑی، 15 راؤنڈز تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ برابری پر ختم ہوا، تاہم اس مقابلے نے عالمی سطح پر انوکی کی دھاک بٹھا دی۔

Advertisement

انوکی پہلوان نے 1976 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں کراچی میں ہونے والی ایک کشتی میں انہوں نے پاکستانی پہلوان اکرم کو شکست دی تھی۔

لیکن 1979 میں اکرم پہلوان کے قریبی عزیز جھارا پہلوان نے انوکی کو شکست دے کر بدلہ لے لیا تھا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی اس کشتی کو دیکھنے کے لیے ہزاروں اہلیانِ لاہور امڈ آئے تھے۔

انوکی 2012 میں جاپانی پہلوانوں کے ساتھ پھر پاکستان آئے اور اس دوران اکرم اور جھارا پہلوان کی قبروں پر بھی گئے۔ان کے انتقال پر پاکستان کے و زیرِاعظم شہباز شریف نے ا فسوس کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انوکی پہلوان نے 1989 میں سیاست میں قدم رکھا اور جاپانی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کے رکن منتخب ہوئے۔

انتونیو انوکی اس وقت شہ سرخیوں میں رہے جب 1990کی خلیج جنگ کے دوران وہ عراق چلے گئے اور وہاں یرغمال بنائے گئے جاپانی شہریوں کی رہائی کے لیے اس وقت کے صدر صدام حسین سے درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔

Advertisement

ریسلنگ سے جڑے افراد انہیں اس کھیل کا سب سے بڑا لیجنڈ قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }