انگلینڈ سے شکست، عاقب جاوید کی ٹیم پر کڑی تنقید

44

انگلینڈ سے شکست، عاقب جاوید کی ٹیم پر کڑی تنقید

لاہور: انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد عاقب جاوید نے ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔

قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جو ایشیا کپ اور پاکستان میں باؤنس کو نہیں کھیل پا رہے، ان سے آسٹریلیا میں آپ کیا توقع کریں گے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ان بیچاروں کا کوئی قصور نہیں کیونکہ ان کی تکنیک ہی مضبوط نہیں، پچھلے برسوں میں آپ نے کام کیا کیا ہے اور سلیکشن کا معیار کیا رکھا ہوا ہے۔

عاقب جاوید کہتے ہیں کہ صرف شان مسعود کے کم بیک کا حق بنتا تھا، باقی کسی کھلاڑی کا کیسے بن سکتا ہے، کم بیک کی کوئی پالیسی بنائیں کیونکہ یہ ادھر سے باہر ہوتے ہیں اور پھر آجاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوسط رنز 160 ہے جب کہ انڈیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ دو سو سے زائد رنز کرتے ہیں، ہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شروع سے ہیں لیکن ہم نے ترقی ہی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز جیسی ایک فرنچائز پلیئرز ڈویلپمنٹ کرسکتی تو یہ سب کیوں نہیں کر سکتے۔

Advertisement

شاہین آفریدی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’شاہین آفریدی نے لندن میں بولنگ شروع کردی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں ری ہیب کرانے کے لئے ایک بھی بندہ نہیں۔

اگر شروع میں شاہین آفریدی کا خیال رکھا جاتا اور پینتالیس دن نہ گھماتے تو شاہین آفریدی اب تک فٹ ہوتے۔

عاقب جاوید کا سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام تو رکھ دیا ہے، وہاں سہولیات کیا ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی صرف ہارڈ ہٹنگ کا نام نہیں، ہیری بروک کو دیکھیں وہ دو سو کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہیں۔ ٹیکنیکل انداز میں شاٹس کھیلنا ہوتا ہے جب کہ ہمارے سب کھلاڑی ٹیپ بال والی کرکٹ کھیلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑی ایک ہی لائن میں شاٹس مارتے ہیں جب کہ مقابلے کے لیے  ہمیں اپنی اسکلز کو بہتر بنانا ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }