قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا گیا۔
محمد رضوان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔ انہیں ستمبر کے مہینے کا پلیئر آ ف دی منتھ قرار دیا گیا۔
محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر ون بیٹر بھی ہیں۔
دوسری جانب بھارت کی ہرمن پریت کور آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار پائیں۔
Advertisement
بھارت کی سمرتی مندھانا اور بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ بھی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد تھیں۔
محمد رضوان نے اپنا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔
Advertisement