پی ایس ایل 8: کامران اکمل پشاور زلمی کا حصہ نہیں رہے

95

پی ایس ایل؛ کامران اکمل پشاور زلمی کا حصہ نہیں رہے

پشاور زلمی پی ایس ایل 8 کے لیے وکٹ کیپر و بیٹر کامران اکمل کو برقرار نہیں رکھے گی۔

40 سالہ وکٹ کیپر و بیٹر کامران اکمل پی ایس ایل کے آغاز سے ہی پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کے بنیادی رکن بھی مانے جاتے ہیں۔

مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ میں حصہ لیں گے جو 18 نومبر کو ہونے کی توقع ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’اب میں پشاور زلمی کا حصہ نہیں ہوں، ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے مجھے بتایا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 کے لیے مجھے برقرار نہیں رکھے گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ڈرافٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا، دیکھتے ہیں کون سی فرنچائز مجھے چنتی ہے‘۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر کامران اکمل نے پشاور زلمی کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی، محمد اکرم اور وہاب ریاض کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے گذشتہ سال کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا تھا جس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی تھی جب کہ انہوں نے پشاور زلمی سے کھیلنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

تاہم کھلاڑیوں اور مینٹور کی پیشکش کے بعد انہوں نے پی ایس ایل 7 میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ کامران اکمل 74 اننگز میں 1972 رنز بناکر پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں جب کہ انہوں نے لیگ میں سب سے زیادہ تین سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }