معروف انگلش فٹ بال کلب کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار

101

انگلش پریمئیر لیگ کے معروف فٹ بال کلب کو اس کے موجودہ مالکان نے فروخت کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور فٹ بال کلب لیور پول کے مالکان نے کلب کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ لیور پول کے مالک نئے شیئر ہولڈرز کی تلاش میں ہیں۔

واضح رہے کہ لیور پول کو 2010 میں فین وے اسپورٹس گروپ نے 300 ملین پاؤنڈز میں خریدا تھا۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے فٹ بال کلبز میں سے ایک لیور پول کی ممکنہ فروخت سے ایک اندازے کے مطابق 4 بلین پاؤنڈز حاصل ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

امریکی کمپنی فین وے اسپورٹس گروپ جو بوسٹن ریڈ سوکس بیس بال ٹیم کی بھی مالک ہے نے کہا ہے کہ وہ لیور پول کی کامیابی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ فین وے اسپورٹس گروپ کا لیورپول میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 12 سالوں میں 8 ٹرافیاں جیتی جا چکی ہیں جن میں سے چھ ٹرافی مینجر جورجن کلوپ کی قیادت میں حاصل کی تھیں۔

کلوپ کو 2015 میں منیجر کے طور پر لایا گیا، انہوں نے لیور پول فٹ بال کلب میں ماحول کو تبدیل کرنے میں مدد کی اور 30 ​​سالوں میں چیمپئنز لیگ ٹرافی اور ان کا پہلا لیگ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

لیورپول نے اس وقت بالترتیب دنیا کے مہنگے ترین دفاعی اور گول کیپر، ورجیل وین ڈجک اور ایلیسن بیکر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، ساتھ ہی ساتھ محمد صلاح جیسے عالمی معیار کے فارورڈ کو بھی اس کلب کا حصہ ہیں۔

یونیورسٹی آف لیور پول میں فٹ بال کے فنانس لیکچرار میگوئیر کا کہنا ہے رواں سیزن کے اختتام سے پہلے کلب کے فروخت ہونے کے 60 فی صد امکانات ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }