انگلینڈ کے بولر سیم کرن کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں شاندار واپسی کے بعد آئی سی سی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں سیم کرن کی بہترین کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے ورلڈ کپ کا اعزاز حاصل کیا، انہیں آئی سی سی نے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال چوٹ کی وجہ سے 2021 کے ایڈیشن سے محروم ہونے کے بعد سیم کرن نے انگلینڈ کی ٹرافی تک دوڑ میں ایک بڑا کردار ادا کرنے کے لیے قدم بڑھایا، وہ ڈیتھ اوورز میں کلیدی بولر اور جوز بٹلر کے لیے مفید وکٹ لینے والے کے طور پر ابھرے۔
سیم کرن نے ورلڈ کپ میں 13 وکٹیں اپنے نام کی، اور سری لنکا کے وینندو ہسرنگا کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔
سیم کرن نے 11.38 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کیں، انہیں ٹورنامنٹ میں تمام گیند بازوں میں ساتویں نمبر پر رکھا، سیم کرن نے 6.52 رنز کی اوسط سے کفایتی بولنگ کی اور انگلینڈ کے تمام تیز گیند بازوں میں نمایاں ارہے۔
Advertisement
️ 13 wickets
Economy of 6.52
🤩 3/12 in the FinalSam Curran has been superb throughout the #T20WorldCup
The England bowler is the ICC Player of the Tournament https://t.co/tSXUyzJ593
— ICC (@ICC) November 13, 2022
Advertisement
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیم کرن کے اعداد و شمار زیادہ متاثر کن تھے، کپتان نے جب بھی گیند تھمائی انہوں نے مایوس نہیں کیا، کرن سیم نے ایونٹ میں زیادہ تر اوورز یا تو اننگز کے اختتام پر یا پاور پلے کے دوران کرائے۔
انگلینڈ کے بولر سیم کرن کی کامیابی میں میچ کی مختلف صورتحال کے مطابق مشکل زاویے اور مہارت کے ساتھ بولنگ کو بڑا ہاتھ تھا.
سیم کرن نے آئی سی سی پلئیر آف دی ٹورنامنٹ منتخب ہونے کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ جس طرح میں بولنگ کرتا ہوں میں اپنی سلو گیندوں کے ساتھ وکٹ میں جاتا ہوں اور بلے بازوں کا اندازہ لگاتا رہتا ہوں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں سیم کرن کے ہم وطن جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کے علاوہ شاہین آفریدی، شاداب خان، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، سکندر رضا اور ونیندو ہسرنگا دیگر کھلاڑی تھے جنہیں ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ میں نامزد کیا گیا تھا۔
Advertisement