طلاق کی افواہیں؛ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے مداحوں کو سرپرائز دیدیا

81

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں، لیکن ان تمام افواہوں کے درمیان اس جوڑی کی ایک ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہمراہ اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

یہ تصاویر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے حال ہی میں آنے والے ایک شو کی ہیں جس کا نام ہے دا مرزا ملک شو۔

اس سے قل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بھی نئے شو کا  اعلان کیا تھا، لوگوں کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کے لیے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی تھی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

تاحال اس جوڑے نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔

 

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }