دس روز قبل ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن بننے والی ٹیم انگلینڈ ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد انگلینڈ ٹیم 113 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی۔
نیوزی لینڈ نے 114 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ بھارت اور آسٹریلیا 112 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان 107 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 100 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹی جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا 92، 92 پوائنٹس بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز 71 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان 69 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجو د ہے۔
Advertisement
The current white-ball cricket champions lose their top spot on the latest @MRFWorldwide ICC Men’s ODI Team Rankings
Details https://t.co/2fxYF2rBwM
— ICC (@ICC) November 23, 2022
Advertisement