چوہدری محمدانور(مرحوم)کے ایصال ثواب کے لیئے ختم قل شریف کاانعقاد

ایصال ثواب کی تقریب میں دوست احباب کی بڑی تعدادمیں شرکت

259
گجرات (اردوویکلی)::یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ممتازپاکستانی بزنس مین ،سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی وسابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی چوہدری محمد انور ولد چوہدری لعل خان (مرحوم)آف کلیوال گجراں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل شریف محفل زم زم مارکی جی ٹی روڈ لالہ موسی میں منعقد ہوئی ۔ختم قل شریف کاآغاز قرآن خوانی سے ہوا بعد ازاں تلاوت کلام کے بعد حمدباری تعالی اورہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیاگیا اور مرحوم چوہدری محمدانورکی بخشش اور مغفرت کے لیئے خصوصی دعا کی گئی ختم قل شریف کی روحانی محفل میں یواے ای اور پاکستان میں انکے دیرینہ قریبی دوستوں چوہدری محمد صدیق،چوہدری الطاف حسین،ملک محمدشہنازماہل ،خورشید اکبرچیمہ ،چوہدری ظفر آف کملہ شریف،طارق جاویدقریشی،انجینئیر یونس کیانی ،چوہدری لیاقت علی شاہ پور،چوہدری محمداشرف ریحانیہ ،چوہدری محمدنوازریحانیہ،چوہدری مسعودراہی وڑائچ،چوہدری محمداسلم وڑائچ،چوہدری سجاد اکرم ریحانیہ،چوہدری سہیل نوازریحانیہ، عباس ڈوگر،مرزاوحیداحمد،مدثرچیمہ ،ملک محمدعماد،عاطف سنار،فیصل بشیرچوہدری،کے علاوہ انکے عزیزواقارب اور اہل علاقہ کی ممتازسماجی ،سیاسی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔چوہدری محمدانورمرحوم عمدہ خوبیوں کے مالک تھے۔ دنیاوی معاملات کے ساتھ ساتھ دین سے بہت محبت رکھتے ایک سچے عاشق رسول تھے وطن سے محبت کاجذبہ کوٹ کوٹ کربھراتھا ہمیشہ اخلاق سے پیش آتے اور دیارغیرمیں قیام کے دوران ہمیشہ پاکستانیوں کی مددکرتے، وہ پاکستان کوکبھی نہ بھولتے ہرکسی سے پیارمحبت اورچاہت سے پیش آناانکےخون میں شامل تھادوستوں کاایک وسیع حلقہ رکھتےتھے دینی معاملات میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ۔
مرحوم کے صاحبزادوں چوہدری عدیل انور،چوہدری فیصل انور اوربھائی چوہدری محمدغضنفر،بھتیجے عثمان غضنفرنے تمام اہل خانہ کی جانب سے مہمانوں کاختم قل میں شرکت پرشکریہ اداکیااوردرخواست کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت کے لیئے انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند کرے، بخشش و مغفرت فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اورلواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین ثم آمین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }