سال 2022 اب تک گزشتہ دو سالوں 2020 اور 2021 کی نسبت کافی بہتر رہا ہے تاہم رواں برس روس یوکرین جنگ سمیت گلوبل وارمنگ کے شدید اثرات پوری دنیا پہ اثر انداز ہوئےہیں۔
نئے سال کے آغاز سے سب کو یہی توقع ہوتی ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں انہیں اس سال زیادہ خوشیاں ملیں اور کوئی مشکل مرحلہ نہ آئے بلکہ زندگی میں آسائشات کی بھرمار ہو۔
تاہم 2023 سے متعلق چند دل دہلا دینے والی پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں جس سے لگتا ہے کہ دنیا کو 2020 اور 2021 سے زیادہ مشکلات و تباہی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
1996 میں انتقال کرنجانے والی بابا وانگا کے نام سے مشہور بلغاریہ کی آنجہانی نجومی خاتون نے دنیا سے متعلق کئی تباہ کن پیشگوئیاں کی تھیں جن میں سے کئی پوری ہوچکی ہیں۔
بابا وانگا کی سال 2022 سے متعلق کی گئی چھ میں سے چار پیشگوئیاں پوری ہوچکی ہیں۔
Advertisement
ان کی سب سے مشہور پیشگوئیوں میں 11 ستمبر 2001 کو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ، چرنوبل جوہری حادثہ، شہزادی ڈیانا کی موت، 2004 کا سونامی اور یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج شامل ہیں تاہم اس کے علاوہ ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئیں۔
سال 2023 سے متعلق بھی بابا وانگا نے کچھ تباہ کن پیشگوئیاں کی تھیں جو اگر پوری ہوگئیں تو کرہ ارض پر زندگی انتہائی مشکل ہوجائے گی۔
بابا وانگا نے پیشگوئی کی ہے کہ 2023 میں زمین کے مدار میں تبدیلی کا سب سے بڑا فلکیاتی حادثہ پیش آسکتا ہے جس سے زمین پر کئی ایسی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں جن کے اثرات تباہ کن ہو ں گے۔
فلکیاتی تبدیلی سے دنیا کو شمسی طوفان کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کی فضاء میں تابکاری کی سطح بلند ہو گی۔
اس کے علاوہ انہوں نے 2023 میں خلائی مخلوق کے دنیا پر حملے کی بھی پیشگوئی کی ہے جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔
بابا وانگا نے دنیا کے چند سپر پاور ممالک میں سے ایک کے حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
Advertisement
بابا وانگا کی اس پیشگوئی کو تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ سمجھے جانے والے حالیہ روس یوکرین تنازع کی وجہ سے بالکل بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
بابا وانگا نے آئندہ آنے والے سالوں کے لیے بھی بڑی پیشگوئیاں کی ہیں جن میں سے ایک بڑی پیشگوئی 2028 میں انسان کے وینس پر پہنچنے کی ہے۔
انہوں نے سال 5079 کو دنیا کے خاتمے کا سال قرار دیا ہے۔
Advertisement