سعودی عرب: جدہ میں طوفانی بارش سے صحرائی وادیاں زیر آب آگئیں

75

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں طوفانی بارش  سے شہری علاقوں سمیت دیگر صحرائی وادیاں زیر آب آگئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق   سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں اور طوفانی بارش کے باعث ہر جانب جل تھل ایک ہوگیا ۔

شدید بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ صحرائی وادیاں  بھی پانی سے بھر گئیں ۔

جدہ کے علاوہ رابخ، جموم اور مکہ مکرمہ کے ریجن کے کچھ علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا ۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا ۔

Advertisement

محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے لوگوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }