چین؛ رواں ہفتے آتشزدگی کا دوسرا بڑا واقعہ، 10 افراد ہلاک
چین میں رواں ہفتے آتشزدگی کا دوسرا بڑا واقعہ ہوا ہے جس میں 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مغرب کے علاقے سنکیانگ کی ایک بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آگ جمعرات کی رات لگی جب کہ ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد دینے کے باوجود 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے چین کے صوبے خنان کے شہر آنگیانگ کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا جس میں 36 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Advertisement
آنگیانگ کے ہائی ٹیک زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
Advertisement
آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے تھے جب کہ آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 38 افراد کی لاشوں اور متعدد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
فیکٹری میں لگی آگ پر 63 فائرٹینڈرزنے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا تاہم فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
واقعے کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
Advertisement