فلسطین میں اسرائیلی قابض فورسز کی جاری دہشتگردی سے مزید دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ میں حملے کے دوران ہونے والی شدید جھڑپوں میں 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج شہید ہونے والے افراد میں 27 سالہ نعیم جمال الزبیدی اور 26 سالہ محمد ایمن السعدی شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوان شہید ہوگئے تھے۔
Advertisement