میڈیاپاکستان کامثبت امیج اجاگرکرے(سفیرفیصل نیازترمذی)
پاکستانی صحافیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں (قونصل جنرل حسن افضل خان)
پاکستان کامثبت امیج اجاگرکرنے سے سیاحت کوفروغ ملے گا
میڈیاپاکستان کامثبت امیج اجاگرکرے(سفیرفیصل نیازترمذی)
سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کامیڈیانمائندگان کے ساتھ ڈنر
سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعدسفیرپاکستان کی میڈیانمائندگان سے پہلی بالمشافہ ملاقات![]()
دبئی (پ ر) گزشتہ رات پاکستان قونصلیٹ دبئی میں پریس قونصلرمسزشازیہ سراج کی کوششوں سے میڈیانمائندگان کے اعزاز میں ایک عشائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا ۔متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قونصل جنرل پاکستان حسن افضل خان کے ہمراہ تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔سفیرفیصل نیازترمذی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور دیگر معاملات پر میڈیانمائندگان سے تفصیلی گفتگو کی۔ یاد رہے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے 30 اکتوبر 2022 کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنے سفارتی ذمہ داریوں کا آغاز کیا۔ سفیر ترمذی نے معاشرے میں میڈیا کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہے۔ میڈیا کے ذریعے ہی ہماری تمام کوششیں اور سرگرمیاں دنیا تک پہنچتی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی میڈیا کا کردار ہمیشہ صحیح مقصد کی حمایت کرنے اور دنیا کے ساتھ ہمارا پیغام پہنچانے کے لیے قابل تعریف ہے۔ ہم اس تعاون کو مزید بڑھانے کے منتظر ہیں، خاص طور پر اپنے ثقافتی ورثے اور پاکستان کے خوبصورت مقامات کے فروغ کے لیے۔ تاکہ پاکستان میں سیاحت کوفروغ حاصل ہو۔میڈیا سے التماس ہے کہ پاکستان کی بھرپور تاریخ، اس کے منظر نامے اور متحرک ثقافت کو تمام ذرائع سے پیش کریں۔ متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی نے اپنی محنت سے متحدہ عرب امارات میں اور پاکستان میں اپنی ترسیلات زر کے ذریعے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ سفیر ترمذی نے کہا کہ ان محنتی کمیونٹی کے ارکان کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا کمیونٹی نے حکومت کی کاوشوں کو اجاگر کرنے اور پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے میں اپنے مکمل تعاون کو یقینی بنایا۔تقریب میں مختلف میڈیا ہاوسز میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں جس میں صدرپاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای اشفاق احمد،طاہرمنیرطاہر،مظفررضوی ،محترمہ سعدیہ عباسی ،محترمہ عاصمہ علی زین،جمیل احمدخان،سبط عارف ،ارشد انجم، حافظ زاہدعلی ،عبدالرحمن رضا،خالد گوندل ،وحیدخان،مدثرخوشنود،عامرنویدملک،راناارشد،زمردبونیری،راجہ عرفان ،سمیت دیگرمیڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیازترمذی کوخوش آمدیدکہا