صدرگرینڈاوورسیز کلب ابوظہبی طارق جاویدقریشی کی سفیرپاکستان سے ملاقات

کمیونٹی کودرپیش مسائل بارے تبادلہ خیال

82
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزمصفح ابوظہبی کی ممتازکاروباری شخصیت راجہ محمد شفیق کے توسط سے صدرگرینڈاوورسیز کلب ابوظہبی طارق جاویدقریشی نے راجہ محمدشفیق اور فاروق احمدوڑائچ کے ہمراہ سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی سے انکے آفس میں ملاقات کی۔اورکمیونٹی کودرپیش مسائل بالخصوص پاکستانی اسکولوں میں تعلیمی معیارکی بہتری اور بچوں کے داخلے کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی ۔ سفیرپاکستان نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے نئی نسل کی تعلیم وتربیت بارے سوچناہوگا۔پاکستانی اسکولوں میں نئے طلباکوداخلے کے لیئے اس لیئے مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ اسکولوں میں جگہ نہیں جس کے لیئے نئے کمروں کی تعمیر بہت ضروری ہے اس لیئے پاکستانی کمیونٹی کی مخیرشخصیات کوآگے آنا چاہیئے اور بچوں کے بہترمستقبل کے لیئے نئے کمروں کی تعمیرمیں بڑھ چڑھ کے حصہ لیناچاہیئے۔یہ بڑے ثواب کاکام ہے اور صدقہ جاریہ ہے ۔صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاویدقریشی اورراجہ محمدشفیق نے کہا کہ ہم انشاااللہ کمیونٹی کے دوسرے لوگوں کے ہمراہ اس کام کوترجیحی بنیادوں پرکریں گے اور سفیرپاکستان کی رہنمائی میں انشااللہ اسکول کے لیئے نئے کمروں کی تعمیر کے لیئے کام کریں گے۔اس موقع پر کمیونٹی ویلفئیراتاشی کامران خان بھی موجود تھے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }