سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کے اعزازمیں ملک محمدشہنازکاافطارڈنر
ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::گزشتہ رات ممتازسماجی وکاروباری شخصیت ملک محمدشہنازماہل نے ابوظہبی کے ایک مقامی ہوٹل میں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کے اعزازمیں پرتکلف افطارڈنرکااہتمام کیا۔ جس میں چوہدری محمدصدیق،چوہدری الطاف حسین ،چوہدری مسعودراہی وڑائچ،میاں امجدجاوید،ملک محمدعمادسمیت دیگرسماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی۔میزبان تقریب ملک محمدشہناز اور انکے صاحبزادے ملک محمدعمادنے سفیرپاکستان اوردیگرمہمانوں کااستقبال کیااورتشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔