سفیرپاکستان کی پاکستان بزنس کونسل ممبران کے ہمراہ شیخ زایدکی قبرپرحاضری اور فاتحہ خوانی

شیخ زاید ایک عظیم عالمی رہنمااور پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے

63
شیخ زاید ایک عظیم عالمی رہنمااور پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے(سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی)۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیرفیصل نیازترمذی نے صدرپاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرسیدقیصرانیس اوردیگرممبران بزنس کونسلزکے ہمراہ بانی متحدہ عرب امارات مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی قبرپرحاضری دی اورفاتحہ پڑھی۔شیخ زاید گرینڈمسجدانتظامیہ کی جانب سے وفدکاپرتپاک استقبال کیاگیا۔اس موقع پر سفیرپاکستان نےبانی متحدہ عرب امارات وبابائے قوم شیخ زایدمرحوم کی انسانیت کے لیئے خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زاید ایک عظیم انسان دوست رہنمااورپاکستان کے سچے دوست تھے وہمیشہ پاکستان کودوسراگھرکہتے تھے انہوں نے پوری زندگی انسانیت کی خدمت کی جب کسی نے مددکے لیئے پکاراشیخ زاید نے فراخدلی کامظاہرہ کیا۔یاد رہے بابائے قوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان (رحمہ اللہ)19رمضان 2004کواس جہان فانی سے رخصت ہوگئے تھے اللہ پاک انکی مغفرت فرما کرانہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے آمین ثم آمین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }