متحدہ عرب امارات میں مزید461 ،افراد میں کوروناکی تصدیق، دو ہلاک
متاثرہ افراد کی کل تعداد 65,802 ہو گئی
وزارت صحت نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اس نے جدید ترین طبی جانچ کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران COVID-19 کے مزید72,283 ٹیسٹ کیے ہیں۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ ان ٹیسٹو ں کے نتیجے میں مزید 461 افراد میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متحدہ عرب امارات میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 65,802 ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق متاثرہ افراد کو تعلق مختلف ملکوں سےہے ۔ متاثرہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری دیکھ بھال مل رہی ہے۔ وزارت صحت نے کوویڈ 19 کے باعث دو اموات کا بھی اعلان کیا ہےجس سے ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 369 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ مریضوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزارت نے معاشرے کے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت کے حکام سے تعاون کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائٰیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں ۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 131 مزید افراد کوویڈ 19 سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 58,153 ہوگئی ہے
ابوظبی، (وام) ۔۔