ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ کے اعزازمیں ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں گرینڈعشائیہ
پرنس ڈاکٹرچوہدری حمادزمان ریحانیہ کے اعزازمیں ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں گرینڈعشائیہ۔
عشائیہ کا اہتمام چوہدری شہبازرشید ریحانیہ اورچوہدری نوازرشید یحانیہ کی جانب سے کیاگیا۔
لٹل ماسٹرچوہدری سلطان شہبازریحانیہ نے معززمہمانوں کوپھول پیش کیئے۔
گجرات(نیوزڈیسک)::گزشتہ رات ٹانڈہ کی معروف سماجی ،سیاسی وکاروباری شخصیات چوہدری شہباز رشید ریحانیہ اور چوہدری نواز رشید ریحانیہ نے یواے ای سے آئے ہوئے پرنس ڈاکٹرچوہدری حماد زمان ریحانیہ کے اعزازمیں ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں گرینڈ عشائیہ کااہتمام کیا، جس میں تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ کے علاوہ چوہدری سہیل نواز ریحانیہ ،چوہدری قمر انوردھول خورد ، چوہدری احمد مظفر ریحانیہ،چیئرمین چوہدری شیراز الحق بڈھن چوہدری محمد نواز صراف ٹانڈہ ،سید خالد حسین شاہ،چوہدری سجاد رسول پور ، چوہدری عامر مشتاق آف حاجیوالہ، چوہدری عبداللہ ظفر، چوہدری ماجد مشتاق حاجیوالہ،حاجی چوہدری پرویز ریحانیہ سمیت دیگرمہمانوں نے شرکت کی۔ریحانیہ برادران نے اپنے صاحبزادوں چوہدری حمزہ نواز ریحانیہ، چوہدری حماد نواز ریحانیہ ،چوہدری جابر شہباز ریحانیہ اورچوہدری سلطان شہباز ریحانیہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاپرجوش اور والہانہ استقبال کیا۔چوہدری سلطان شہباز ریحانیہ نے ڈاکٹرحماد زمان ریحانیہ اور دیگر معززمہمانوں کوپھول پیش کیئے ۔مہمانوں کی تواضع کے لیئے خصوصی طورپرمن واقسام کے کھانے تیارکرائے گئے ۔ پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ نے والہانہ استقبال اور پرتکلف عشایئہ کے اہتمام پرتقریب کے میزبانوں چوہدری شہبازرشید ریحانیہ اورچوہدری نوازرشید یحانیہ کاشکریہ اداکیا۔