سعیدبن زایدآل نہیان کاانتقال اورنمازجنازہ ۔

صدرمتحدہ عرب امارات اور دیگرشیوخ کی نماز جنازہ میں شرکت۔

88
 سعید بن زاید آلنہیان کاانتقال (اناللہ واناالیہ راجعون)
صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زاید آلنہیان اور دیگرشیوخ کی نماز جنازہ میں شرکت۔
ابوظہبی(نیوزڈیسک):: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے  مسجد شیخ سلطان بن زاید  اول میں مرحوم شیخ سعید بن زاید النہیان کی نماز جنازہ اداکی ۔نماز جنازہ میں نہیان خاندان کے دیگرشیخ کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔ نمازیوں نے خدا سے مرحوم کی مغفرت کی دعاکی اورانکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انہیں اپنے ملک اور عوام کی خدمت کے لئے وقف زندگی گزارنے کا اجر عطا فرمائے۔انہوں نے نقصان کی اس گھڑی میں صبر اور سکون کی یہ دعا بھی کی کہ، "ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹیں گے۔”نماز جنازہ کے بعد عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنہیان دیگر شیوخ  کے ہمراہ ابوظہبی کے البطین قبرستان پہنچے جہاں مرحوم شیخ سعید کو سپرد خاک کیا گیا(تصویربشکریہ وام)۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }