گجرات(نیوزڈیسک)::14اگست آزادی پاکستان کاتاریخ سازدن ۔اس دن کی مناسبت سے گورنمنٹ عبدالحق ڈگری کالج جلالپور جٹاں میں یوم آزادی کی پروقارتقریب منعقد کی گئی ۔ سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف نے پرنسپل کالج کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور تقریب کے اختتام پریوم آزادی کاکیک کاٹا۔اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری عبداللہ یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤاجداد کی لاکھوں قربانیوں کے بعد وجودمیں آیا۔لہذا ہمیں اپنے بزرگوں کی دی گئی قربانیوں کی قدرکرنی چاہیئے اور ملک کی ترقی کے لیئے دن رات کام کرنا چاہیئے ۔اللہ پاک ہمارے پیارے وطن کوحاسدوں اوردشمنوں کی نظربدسے محفوظ فرمائے آمین ثم آمین