یواے ای میں کوروناکے نئے 1412 مریض
مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادپریشانی کاباعث، مزید 1618 مریض صحتیاب ، تین اموات
ابوظہبی (اردوویکلی)::وزارت صحت و تحفظ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے مزید 1 لاکھ 16 ہزار 470 ٹیسٹ کیئے گئے مزید ٹیسٹس کے نتیجے میں وائرس کے نئے 1412 مریضوں کی تشخیص ہوئی ، اس کے بعد ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 849 ہوگئی ۔کوویڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 مریض طبی پیچیدگی کی وجہ سے چل بسے جس سے اس وباسے مرنے والوں کی کل تعداد 455 ہوگئی ہے ۔وزارت نے بتایا ہے کہ وبا سے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے مزید 1618 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 943 ہوگئی ہے