کمیونٹی کودرپیش مسائل حل کرنااولین ترجیح ہے (امتیازفیروزگوندل)۔

سفارت خانہ کے دروازے پوری پاکستانی کمیونٹی کے لیئے کھلے ہیں

93

ابوظہبی(اردوویکلی):: کورونا وبانے پوری دنیاکوسماجی اور معاشی طورپرمتاثرکیاہے یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کوویڈ19  کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیئے یو اے ای حکومت کی جانب سے کی جانے والی تمام احتیاطی تدابیرپرعمل کرے اور کسی قسم کی لاپرواہی سے اجتناب کرے ان خیالات کااظہارحال ہی میں تعنیات ہونے والے ڈپٹی ہیڈ آف مشن(قائم مقام سفیر) سفارت خانہ پاکستان ابوظبی امتیازفیروزگوندل نے پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی چوہدری محمدصدیق،چوہدری الطاف حسین،مظہراقبال چوہدری اور ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں ایک ملاقات میں کیا اس موقع پر ہیڈآف چانسلری سبطین افضال اورسینکنڈ سیکریٹری سفارت خانہ پاکستان روشن وحدوانی بھی موجودتھے کمیونٹی ممبران نے امتیازفیروزگوندل کو یواے ای میں تعنیاتی اور سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پرخوش آمدیدکہااورابوظہبی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ہرطرح کے تعان کی یقین دہانی کرائی ۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }