بھارتی اداکارہ نے بی جے پی کے ساتھ 25 سالہ رفاقت ختم کردی

53
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سیاست میں شامل ہونے والی جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ گوتامی ٹیڈیملا نے حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) سے علیحدگی اختیار کرلی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ناقابل تصور مسائل کا سامنا رہا جبکہ اس دوران انہیں پارٹی اور رہنماؤں کی جانب سے کوئی سپورٹ بھی نہیں ملی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوتامی ٹیڈیملا نے بی جے پی کے ساتھ  اپنا 25 سالہ ساتھ ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص نے انہیں ان حالات میں پہنچایا، پارٹی نے انہیں ہی سپورٹ کیا۔ 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 25 سال قبل پارٹی کو جوائن کیا، تمام تر چیلنجز کے ساتھ اپنی قوم کی ترقی کےلیے اپنا کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی سخت محنت کی تاکہ میں معاشی طور پر مضبوط ہوسکوں اور اپنی بیٹی کو بہترین مستقبل دے سکوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اب اس مقام پر ہوں جہاں مجھے اور میری بیٹی کو سیٹل ہوجانا چاہیے۔ مجھے پارٹی رہنما سی الاگاپن نے مالی طور پر شدید نقصان پہنچایا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں نے انتہائی دکھ و تکلیف کے ساتھ اپنا استعفیٰ لکھ دیا ہے۔ میں بطور خاتون اور سنگل پیرنٹ اپنی بچی کے مستقل کے مستقبل اور انصاف کےلیے لڑ رہی ہوں۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }