ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی پر پاکستان کے مزید چار ویٹ لفٹرمعطل

88

ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی پر پاکستان کے مزید چار ویٹ لفٹرمعطل جبکہ فیڈریشن پر بھی پابندی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بول نیوز کے مطابق طلحہ طالب اور ابوبکر کے بعد مزید  چار پاکستانی ویٹ لیفٹرز کو معطل کردیا گیا ہے۔

مجموعی طورپر چھ ویٹ لفٹرز کے  اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی رپورٹ ہونے کے بعد ویٹ لفٹرز کے ساتھ  فیڈریشن پر بھی پابندی کا خظرہ منڈلانے لگا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز کے لیے منتخب ہونے والے تین ویٹ لیفٹرز کو بھی معطلی کا سامنا ہے۔

یکم مئی کو انٹرنیشنل ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

انٹرنیشنل ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کی ویب سائٹ کے مطابق  محمد شرجیل بٹ، غلام مصطفیٰ، عبدالرحمان اور فرحان امجد کو تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

ان چاروں کو ڈوپ ٹیسٹ نہ دینے اور چھپنے کا الزام ہے۔ انٹرنیشنل ٹیسٹگ ایجنسی کے مطابق چھ پاکستانی ویٹ لفٹرز عارضی طورپر معطل ہیں۔

واضح رہے کہ الزامات ثابت ہونے پر پاکستانی ویٹ لفٹرز کو چار سال کی پابندی کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }