ابوظہبی (اردوویکلی)::ابوظہبی کی ایمرجنسی ، کرائسز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے امارت میں داخلہ کیلئے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کردیا ہے تاکہ کورونا وائرس کووڈ 19 کے کیسز کی فوری تشخیص کیلئے احتیاطی اقدامات کو مزید فعال بنایاجاسکے، نئے طریقہ کار کے مطابق امارت کے رہائشی افراد اور سیاحوں کو اپنے قیام کی مدت کی بنیاد پر اضافی ٹیسٹ کے عمل سے گزرنا ہوگا – نئے طریقہ کار کے مطابق اتوار 8 نومبر 2020 سے امارت آنے والے رہائشی افراد اور سیاحوں کو اپنے قیام کے چوتھے دن نیزال سواب(ناک کے ذریعے )پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا ۔ یہ ان افراد پر لازمی ہے جو ابوظہبی میں مسلسل چار دن یا اس سے زائد عرصہ کیلئے ٹھہرے ہوں ۔ اگر یہ افراد مسلسل 8 دن قیام کریں گے تو انہیں آٹھویں دن پھردوبارہ یہ ٹیسٹ کرانا ہوگا – امارت میں 8 نومبر سے پہلے آنے والے افراد کو سابقہ طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا جس کے تحت انہیں آمد کے چھٹے دن یہ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہے ۔ ابوظہبی آنے والے رہائشی افراد اور سیاحوں کو منفی پی سی آر ٹیسٹ یا لیزر والے (بلڈ والے)ڈی پی آئی ٹیسٹ کا رزلٹ آنے کے 48 گھنٹوں کے اندر داخلے کی اجازت ہوگی(نیوزبشکریہ وام)۔
Next Post