
بنگلہ دیشی عدالت نے دو سینیئر صحافیوں کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔ ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق صحافیوں کو وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں سزا سنائی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق 88 سال کے شفیق الرحمان اور 70 سال کے محمود الرحمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں سینیئر صحافیوں کے ساتھ 3 اور افراد کو بھی 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔