متحدہ عرب امارات میں کوویڈ 19 کے 1292نئے مریض

وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 891 ہوگئی

131

ابوظہبی (اردوویکلی):: وزارت صحت و تحفظ یواے ای کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 1 لاکھ 37 ہزار 606 ٹیسٹ کیئے گئے جس کے نتیجے میں وائرس متاثرہ 1292 نئے مریض سامنے آئے ۔ اب ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 891 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں ،وزارت نے بتایا ہے کہ کوویڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طبی پیچیدگی کی وجہ سے 2 مریض وفات پاگئے جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 510 ہوگئی ۔ وزارت صحت وتحفظ یو اے ای  نے عوام کو احتیاطی و حفاظتی تدابیرجاری رکھنے اور سماجی فاصلے کی پیروی کرتے رہنے کی تلقین کی ہے – وزارت کے مطابق وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 818 مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار 936 ہوگئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }