پیرو میں بس کو حادثہ، 13 افراد ہلاک، 5 زخمی

55

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں بس حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکّام کے مطابق مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے 200 میٹر گہرائی میں گر گئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو پسکو شہر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکّام نے بتایا کہ جنوب مشرقی قصبے سے دارالحکومت لیما جانے والی بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ 

یاد رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پیرو میں ٹریفک حادثات عام ہیں، 2019ء میں وہاں ٹریفک حادثات میں 4414 اموات ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }