
پولینڈ میں ریلوے نیٹ ورک سسٹم پر ہیکرز کے حملے نے ریل سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔
پولش سیکیورٹی حکام کے مطابق پولینڈ کے ریلوے نیٹ ورک پر ہیکنگ حملے سے گزشتہ رات ریلوے ٹریفک میں خلل پڑا۔
ہیکرز نے ریلوے نیٹ ورک سسٹم میں ایمرجنسی بندش فعال کرکے شمال مغربی علاقوں میں عارضی طور پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی۔
پولیس اور سیکیورٹی ایجنسی ہیکنگ حملے کی تحقیقات کر رہی ہیں، پولینڈ نے روس پر ہیکنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق روس کی طرف سے بیلاروس کے تعاون سے ایسی کوششیں کی جا رہی ہیں۔