پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے قتل میں مطلوب شخص کو پاکستان نے اٹلی کے حوالے کردیا

31

وہ مقام جہاں سے مقتولہ کی لاش برآمد ہوئی، ان سیٹ میں مقتولہ کی تصویر۔
وہ مقام جہاں سے مقتولہ کی لاش برآمد ہوئی، ان سیٹ میں مقتولہ کی تصویر۔

اٹلی میں پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ قتل میں مطلوب شخص کو پاکستان نے اٹلی کے حوالے کر دیا۔

اطالوی وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے قتل میں مطلوب شخص کو پاکستان نے اٹلی کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لائے جانے والے ملزم کو اٹلی میں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے قتل کیس تحقیقات میں پاکستان کے تعاون کرنے کا اعتراف کیا۔

اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ لڑکی کے والد کی پاکستان سے حوالگی انصاف کی راہ میں اہم قدم ہے، پاکستان کے تعاون سے ہم اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے والد کو نومبر میں پاکستانی گاؤں سے حراست میں لیا گیا تھا، مقتولہ کے دو کزن اور چچا اٹلی میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

مقتولہ نے پہلے سے طے اپنی شادی کیلئے گھر والوں کے ساتھ پاکستان آنے سے انکار کیا تھا۔

مقتولہ اطالوی قصبے نوویلارا میں اپنے گھر سے اپریل 2021 میں لاپتہ ہوئی تھی، مقتولہ کی لاش کی باقیات اس کے گھر کے قریب سے 2022 میں ملی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }