
جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی جیلوں میں قیدیوں نے گارڈز کو یرغمال بنا لیا۔
پولیس کے مطابق رات گئے دو بم دھماکے ہوئے جس کے بعد 6 جیلوں میں قیدیوں نے 57 گارڈز اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک دن قبل ہی جیلوں میں قیدیوں کے پاس موجود ہتھیاروں کو قبضے میں لیا تھا جس کے ردعمل میں منظم جرائم پیشہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں نے گارڈز کو یرغمال بنایا۔
دونوں بم دھماکوں میں گاڑیاں استعمال ہوئیں، ایک دھماکا جیل حکام کے ہیڈکوارٹر کے باہر جبکہ دوسرا جیل حکام کے دفاتر کی پرانی عمارت پر ہوا۔
قیدیوں نے ملک بھر کی 6 جیلوں میں 50 گارڈز اور 7 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔