
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف نیپال کی بیٹنگ جاری ہے۔
پالی کیلے گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
ٹاس کے بعد بوندا باندی شروع ہوئی تھی جس وجہ سے کچھ دیر کے لیے گراؤنڈ کو ڈھانپ دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ہفتے کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔
ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ نیپال اور بھارت کی ٹیموں میں سے ایک ٹیم آج ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔