ایوشمان کھرانا بھی کرکٹر بنیں گے

23
ایوشمان کھرانا بھی کرکٹر بنیں گے

بھارتی اداکار ایوشمان کھرانا بھی کرکٹر بنیں گے، وہ ایک سابق بھارتی کپتان کی بائیوپک میں کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ 

واضح رہے کہ مہیندرا سنگھ دھونی، اظہرالدین اور کپل دیو کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی زندگی پر مبنی فلم بنائی جارہی ہے۔ 

اس مرتبہ جس سابق بھارتی کپتان کی زندگی کو بڑے پردے کی زینت بنایا جائے گا وہ سارو گنگولی ہیں، تاہم سارو گنگولی کا کردار کون نبھائے گا؟ یہ گتھی بھی سلجھ گئی۔ 

بتایا جارہا ہے کہ فلم میں ایوشمان کھرانا گنگولی کا مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔ 

بھارتی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں ایوشمان کھرانا کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کچھ نہیں کہہ رہا، ہم اس معاملے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }